اے ایف سی ویمنز کوالیفائر، پاکستان ویمنز کی آخری میچ میں فتح
پاکستان ویمنز فٹ بال نے ہسور سنٹرل سٹیڈیم میں اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائر کے اپنے تیسرے اور آخری معرکے میں میزبان تاجکستان کے خلاف ایونٹ کی پہلی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔
ملیکہ نور کی قیادت میں گرین شرٹس نے پہلے ہاف کا شاندار آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک حاوی رہی۔
آمنہ حنیف نے 26ویں منٹ میں زامینہ ملک کی مدد سے پہلا گول کیا، اپنا پہلا بین الاقوامی گول کرنے اور ٹیم کو برتری دلانے کے بعد زہمینہ نے پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے گول شیٹ میں اپنا نام درج کرایا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے گول کرنے کی مسلسل کوششیں جاری رہیں لیکن ایک بھی گول نہ ہوسکا۔
دوسرا ہاف پانچ اضافی منٹ دینے کے باوجود گول کے بغیر رہا۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کو اس سے قبل فلپائن کے ہاتھوں 4-0 سے شکست ہوئی تھی، جو فیفا ویمنز ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 2023 کی تیاری کر رہی تھی اور 79ویں نمبر پر موجود ہانگ کانگ کو 2-0 سے شکست دی تھی۔
پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم گروپ ای میں تیسرے نمبر پر رہی جبکہ فلپائن نے ویمنز اولمپک کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔