مبینہ آڈیو کیس: علی امین گنڈاپور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپورکی مبینہ آڈیو ریکار ڈنگ کےذریعےدھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورکو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کوجوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان کی عدالت پیش کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ علی امین گنڈا پورکےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت کی۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ استدعا کی کہ علی امین گنڈا پور پر درج تمام ایف آئی آرز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جمعے تک ملزم کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کی جائے۔

PTI

IMRAN KHAN

AUDIO LEAKS

ali amin gandapur arrest

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div