اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائر، پاکستان کا سفر تمام
تاجکستان میں اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائر کے دوسرے مقابلے میں پاکستان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
زخمی ماریہ خان کی عدم موجودگی میں نائب کپتان ملیکہ نور نے کپتانی کے فرائض سر انجام دیئے، قومی ٹیم کی سائیڈ نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
حریف نے 33ویں منٹ میں ایک ناقابل چیلنج پنالٹی گنوا دی جو کیپر کے اوپر سکائی گئی جبکہ گول کیپر نشا اشرف غیرمعمولی رہیں کیونکہ انہوں نے 35ویں منٹ میں ہانگ کانگ کے گول کی ایک غیر معمولی کوشش کو بچا لیا۔ مقابلے کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں ہانگ کانگ نے میچ کے آخری لمحات میں اپنا غلبہ دکھایا۔ 73ویں منٹ میں گول کیپر نشا نے ہانگ کانگ کے کپتان چان ونگ زی کی لانگ ہٹ کو بدقسمتی سے اپنے گول میں بدل دیا۔
دفاعی سائیڈ نے ایک بار پھر نسبتاً بہتر مظاہرہ پیش کیا لیکن سارہ خان نے گیند کو بار سے دور لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہیں، 90ویں منٹ میں ہانگ کانگ کے حق میں گول ہو گیا۔
مسلسل دوسری شکست کے ساتھ اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائر 2024 میں پاکستان کا سفر ختم ہو گیا۔ پاکستانی ٹیم کا مقابلہ 11 اپریل کو میزبان تاجکستان سے ہو گا۔