ایشیا کپ کیمپ، سفیان خان کیمپ میں شرکت کرینگے، حیدر حسین

نیوی حکام سے بات چیت ہو چکی، حکام نے کیسز واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، سیکرٹری ہاکی فیڈریشن
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ سفیان خان ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ سفیان خان کی کیمپ میں شرکت پر ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا تھا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ادارے کے سربراہ کو اس ناخوشگوار واقعہ کے بارے میں لکھا تھا۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مزید کہا کہ نیوی حکام سے بات چیت ہو چکی ہے، معاملے کے حوالے سے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد کامران سے تفصیلی بات ہوئی ہے، حکام نے تمام کیسز واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکام نے ماضی کی طرح تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، نیوی حکام کا کہنا ہے پاکستان ہاکی ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نیول چیف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے معاملے کو ختم کرنے میں دلچسپی لی ۔

حیدر حسین کا کہنا تھا کہ یقین دلایا گیا ہے تمام معاملات کو ایک ایک کرکے حل کیا جائے گا۔ معاملہ جو ہونا تھا وہ اب ہو چکا ہے اب ایشیا کپ کی تیاریوں پر توجہ مرکوز ہے ہے۔ سفیان ہمارا قومی اثاثہ ہے اس کو کسی طور پر کیمپ سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div