اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائرز، افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست
تاجکستان میں ایشین فٹبال کانفیڈریشن (اے ایف سی) ویمنز اولمپک کوالیفائرز2024ء کے افتتاحی میچ میں فلپائن نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دیدی۔
تاجکستان میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں فلپائنی ہیلی لونگ نے 22ویں منٹ پر گول کیا، اس کے تین بعد 25ویں منٹ میں سرینا بولڈن نے گول کرکے برتری کو دگنا کردیا۔
ماریہ خان کی زیرقیادت گرین شرٹس نے گول کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہیں، اسی دوران ایوا مدارنگ نے گول کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں اپنی ٹیم کو 3-0 کی برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے ایک بار پھر جوش و جذبے کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا تاہم فلپائنی کھلاڑیوں نے تمام حربے ناکام بنا دیے۔
85ویں منٹ میں چاندلر میک ڈینیئل کے ذریعے اپنی ٹیم کی جیت میں ایک اور گول کا اضافہ کر دیا، اس طرح فلپائن نے یہ میچ 0-4 سے جیت لیا۔
اُدھر پاکستان ویمن ٹیم اپنا دوسرا میچ 8 اپریل کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔