رافیل نڈال کا آئندہ مونٹی کارلو ماسٹرز سے دستبرداری کا اعلان

میں ابھی اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں،36 سالہ ہسپانوی سٹار کا ٹویٹ
<p>File photo</p>

File photo

11 بار کے مونٹی کارلو ماسٹرز رافیل نڈال نے آئندہ ہونے والے مونٹی کارلو ماسٹرز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

36 سالہ ہسپانوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹینس سٹار نے لکھا کہ ہیلو سب، میں ا بھی اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ میں اپنے کیریئر کے سب سے اہم ٹورنامنٹ مونٹی کارلو میں نہیں کھیل سکوں گا۔مونٹی کارلو ٹورنامنٹ، جسے نڈال نے 11 بار جیتا ہے، ہفتے کو شروع ہو رہا ہے، جبکہ فرنچ اوپن 28 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ وہ جنوری میں آسٹریلین اوپن میں انجری کے باعث جلد واپسی کی امید کر رہے ہیں، میکنزی میکڈونلڈ کے خلاف دوسرے راؤنڈ سے باہر ہو گئے۔

22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے انڈین ویلز اور میامی میں ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹس سے دستبرداری اختیار کر لی، ان کی نظریں کلے کورٹ سیزن کے آغاز میں واپسی پر مرکوز تھیں۔ ریکارڈ مونٹی کارلو ماسٹرز چیمپئن نڈال نے 2005 سے 2012 کے درمیان لگاتار آٹھ بار ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کے کہنے کے بعد کہ نڈال امسال کے ایڈیشن کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہسپانوی کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے انکار کر دیا کہ وہ حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

نڈال نے تقریب میں کہا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ معلومات کس کو ملتی ہیں لیکن ظاہر ہے کہ اگر یہ سچ ہوتی تو میں اس کی تصدیق کرتا لیکن بدقسمتی سے میں اس کی تصدیق نہیں کر سکتا۔چیزیں دن بہ دن آگے بڑھ رہی ہیں، اور میں ایسی باتیں نہیں کہتا جو میں پورا نہیں کر سکتا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div