ہاکی کی ترقی اور بحالی کے لئے فیڈریشن کے ساتھ کام کرینگے، وہاب ریاض

مشیر برائے کھیل کی سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن حیدر حسین سے ملاقات ، ہاکی کی بحالی کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال
<p>photo grab</p>

photo grab

وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن حیدر حسین سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی موجود تھے۔ اس دوران ہاکی کی بحالی کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ملک میں ہاکی کی ترقی اور بحالی کے لئے ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کام کرے گا۔قومی کھیل کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب میں 20 سے زائد ہاکی ٹرف گراؤنڈ تیار ہیں۔ پلیئرز ڈویلپمنٹ کے لئے نجی شعبے کے تعاون سے کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہرممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ رمضان سپورٹس گیمز میں ہاکی ایونٹ کے لئے 40 لاکھ سے زائد کے کیش پرائز رکھے گئے ہیں۔

سیکرٹری ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے کہا کہ وہاب ریاض کی ہاکی کے لئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ مل کر ہاکی کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div