پرائیوٹ حج بھی مزید مہنگا، اخراجات 11 لاکھ 80 ہزار سے 34 لاکھ روپے تک

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کیلئے 12 پیکیجز تجویز کردیئے

پرائیویٹ حج بھی مزید مہنگا ہوگیا، کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ وی وی آئی پیکیج 34 لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہوگیا۔ وزات مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹے کے ساتھ 12 پیکیجز بھی تجویز کردیئے۔

رواں سال پاکستان سے نجی و سرکاری حج اخراجات غیر معمولی طور پر بڑھ چکے ہیں، ایک عام آدمی کیلئے امسال حج پر جانا انتہائی مشکل ہوگیا۔

وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الاٹ کردیا جبکہ ساتھ ہی پرائیویٹ حج کیلئے 12 پیکیجز بھی تجویز کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

رپورٹ کے مطابق رواں سال 736 ٹور آپریٹرز میں کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے جن کی فہرست بھی جاری کردی گئی، پرائیویٹ اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے پیکیجز کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج کے کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 روپے رکھے گئے ہیں جبکہ وی وی آئی پی پیکیج 34 لاکھ روپے کا ہوگیا۔

مزید جانیے: سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اور حج کب ہوگا؟

وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کیلئے پیکیجز کے ساتھ سہولیات بھی طے کردیں۔ سیکریٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نجی آپریٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے جامع حکمت عملی طے کرلی، وعدے کے مطابق سہولیات نہ دینے والے آپریٹرز کو سزائیں ملیں گی۔

HAJJ 2023

Hajj Policy 2023

PAKISTAN HAJJ 2023

PRIVATE HAJJ 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div