لاہور میں سابق ایس پی کے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل

سابق پولیس افسر کو بھابھی نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا، شوٹر گرفتار

لاہور کے علاقے ملت پارک میں سابق ایس پی فرحت عباس کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے شوٹر اور خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور پولیس نے سابق ایس پی فرحت عباس کے قتل کا معمہ صرف 24 گھنٹوں میں حل کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سابق پولیس افسر فرحت عباس کو قتل کرنیوالے شوٹر کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سابق ایس پی کو ان کی بھابھی نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا، خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

LAHORE POLICE

SP FARHAT ABBAS MURDER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div