امریکا میں خوفناک بگولے، 26 افراد ہلاک، ہزاروں لوگ بجلی سے محروم

طوفانی بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے، سیکڑوں افراد بے گھر

امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفانی بگولے اپنے پیچھے تباہی کی داستان چھوڑ گئے، مختلف حادثات میں اب تک 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، طوفان کے باعث کئی مکانات تباہ ہوئے جبکہ ہزاروں افراد اس وقت بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں میں اب تک تقریباً 60 بگولے (ٹورناڈو) رپورٹ ہوچکے ہیں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے آرکنساس، ٹینیسی، الینوائے، انڈیانا، الاباما اور مسیسپی کی ریاستوں میں مختلف حادثات میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرکنساس ریاست کی گورنر سارہ ہکابی سینڈرز نے جمعہ کے دن ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا اور نیشنل گارڈز کو امدادی سرگرمیوں کیلئے متحرک کیا تھا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور صدر نے وفاقی حکومت کی جانب سے امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خوفناک طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔ امریکی ویب سائٹ پاور آوٹیج کے مطابق ورجینیا، اوہایو اور پنسلوینیہ کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

حالیہ تباہ کن طوفان سے صرف ایک ہفتہ قبل مسیسپی میں ایسی ہی تباہی سے 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

طوفان کی پیش گوئی کرنیوالے مرکز نے خبر دار کیا ہے کہ چند بگولے بہت زیادہ فاصلے تک پُراثر رہ سکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے مسیسپی میں آنے والے بگولے نے تقریباً 60 میل ایک گھنٹہ 10 منٹ تک سفر کیا تھا، یہ کسی بھی طوفان کیلئے غیر معمولی حد تک طویل عرصہ ہے، اس نے 2 ہزار مکانات کو نقصان پہنچایا تھا۔

storm

tornado

USA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div