لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، نوجوان جاں بحق
موچی گیٹ کے علاقے میں مکان زیر تعمیر تھا
لاہور کے علاقے موچی گیٹ کے قریب زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق موچی گیٹ کے علاقے میں ایک مکان زیر تعمیر تھا، جس کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 17 سالہ نوجوان منیر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں بھی سحری کے وقت میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق اور باپ سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے۔
LAHORE ROOF COLLAPSE
تبولا
Tabool ads will show in this div