سحری کے وقت چھت گرگئی، ماں بیٹی جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقے میں واقعہ پیش آیا، باپ اور دو بچے زخمی
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سحری کے وقت گھر کی چھت مہندم ہونے سے ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

پشاور کوہاٹ روڈ کے علاقے میں سحری کے وقت پاپڑ فروش مصری خان کے گھر کی چھت مہندم ہوگئی، ملبے تلے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد دب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد تمام افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، ملبے تلے دب کر مصری خان کی بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

قریبی عزیز کے مطابق مصری خان گھرانے کا واحد کفیل تھا، جو چھت مہندم ہونے سے خود بھی زخمی ہوگیا۔

مصری خان کے چچا زاد بھائی کے مطابق زلزلے اور بارش سے گھر کی چھت خستہ حال ہوچکی تھی۔

khyber pakhtunkhwa

PESHAWAR ROOF COLLAPSE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div