ژوب میں دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، بین الصوبائی شاہراہ بند

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں،ٹریفک معطل

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بین الصوبائی شاہراہ بند ہوگئی۔

این ایچ اے حکام کے مطابق 20 فٹ طویل پہاڑ کا حصہ سڑک پرآگرا ہے جس سے بلوچستان خیبرپختونخوا شاہراہ بند ہونے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

امدادی ٹیموں کی جانب سے مسافروں کو نکالنے کےلیے بھاری مشینری کے ساتھ بحالی کے کام جاری۔ مزید ہیوی ڈوزر اورکرینیں بھی بھیج دی گئیں۔ حکام کے مطابق بحالی میں 30 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

دوسری جانب سے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج شام اوررات میں بارش کاامکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، خیبرپختخوا، بالائی،وسطی پنجاب،گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔

landslide

balochistan govt

Latest rain update

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div