ٹیلی کام کمپنیز نے 5جی اسپیکٹرم کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا

حکومت سے 5 جی ہینڈ سیٹس اور ڈیوائسز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ بھی مانگ لی

ٹیلی کام کمپنیز نے حکومت سے 5 سال کیلئے فائیو جی اسپیکٹرم کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی حکام کہتے ہیں فائیو جی کی لانچنگ کیلئے عالمی قوانین کا جائزہ لینے کے ساتھ شراکت داروں سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

ٹیلی کام کمپنیز نے حکومت سے 5 سال کیلئے 5 جی اسپیکٹرم کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا، دستاویز کے مطابق حکومت سے کہا گیا ہے کہ 5 جی کے اثرات جانچنے کیلئے پہلے مفت استعمال کی اجازت دی جائے، ساتھ ہی 5 جی ہینڈ سیٹس اور ڈیوائسز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ بھی مانگی گئی ہے۔

ٹیلی کام کمپنیز نے حکومت سے کہا ہے کہ 5 جی کے اثرات سامنے آنے کے بعد اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ حکومت 5 جی لانچنگ پر پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی، 5 جی لانچنگ کیلئے شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں ٹیلی کام کمپنیز صارفین کو 4 جی سروسز فراہم کررہی ہیں۔

PTA

PAKISTAN TELECOM AUTHORITY (PTA)

5G INTERNET

MOBILE COMPANIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div