پی ٹی آئی کے سیاسی جماعتوں سے رابطےتیز،جی ڈی اے سے ملاقات طے پاگئی
تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطےتیزکردئیےجی ڈی اے سے ملاقات طے پاگئی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے نیوزکانفرنس کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی قیادت آج کراچی میں جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کرے گی،عمران اسماعیل نے جی ڈی اے کی قیادت کو آج افطارپربلایا ہے۔
پی ٹی آئی دورکے بھرتی پانچ ہزارسوشل میڈیا انفلوئنشل فارغ کرنے کا فیصلہ
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پیرپگارا سمیت دیگرقائدین افطارڈنرمیں شرکت کرینگے،بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی رابطہ کریں گے،ایم کیو ایم کی قیادت سے پرویزالہیٰ کا رابطہ ہوچکا ہے۔
پی ڈی ایم اتحاد کے اجلاس کا اعلامیہ پی ٹی آئی نے مسترد کر دیا
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بنیادی مقصد آئین اورآزاد عدلیہ کا دفاع اورقوم کو یکجا کرنا ہے،یہ جوعدلیہ پر حملہ آور ہورہے ہیں انہیں روکنا ہوگا۔