فلائی اوورکی تعمیر؛شاہدرہ چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند
ایل ڈی اے نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا
شاہدرہ چوک پر فلائی اوورکی تعمیرکیلئے،شاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
شاہدرہ چوک پر فلائی اوورکی تعمیر کا آغاز آج سے ہوگا۔شاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ایل ڈی اے نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
ایل ڈی اے نے گوجرانوالہ ،سیالکوٹ جانے کے لیے موٹروے رنگ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
اس کے علاوہ شیخوپورہ جانے کیلئے موٹروے ،رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
لوکل ٹریفک شاہدرہ ڈسٹری بیوٹری،بارہ دری اور کالاخطائی روڈ کا استعمال کرے گی۔کمشنرلاہور نے شہریوں سے درخواست ہے متبادل ٹریفک پلان کا استعمال کریں۔
lda
Shahdara
commissioner lahore
shahdara flyover
shahdara chowk
تبولا
Tabool ads will show in this div