آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات اور پی ڈیم ایم نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج شام اوررات میں بارش کاامکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، خیبرپختخوا، بالائی،وسطی پنجاب،گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔

کراچی: بارش کب ہوگی؟

موسم کاحال بتانے والوں نے مری،گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا،جھنگ میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اوکاڑہ،ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد اورلاہورپشاور،نوشہرہ، صوابی،باجوڑ، دیرسوات،مانسہرہ میں بارش کاامکان ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کوشدید نقصان کا خطرہ ہے۔تیزبارش کےباعث مری میں لینڈسلائیڈنگ کاخطرہ بھی موجود رہے گا۔منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اورفیصل آبادمیں بھی بادل برسیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں رمضان کا دوسراعشرہ ہوتے ہی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 7اپریل سے شہر قائد میں گرمی کا راج ہوگا۔

شہرقائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرمیں لو پریشر بننے کے سبب سمندری ہوائیں رک جائیں گی۔

weather forecast

rainy weather

punjab weather

weather update

Lahore weather

Pakistan wearther update

Weather update today

Latest rain update

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div