اداکارہ عرفی جاوید نے مداحوں سے معافی مانگ لی
ظاہری لباس سے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگتی ہوں، لوگ مجھے بدلا ہوا دیکھیں گے، اداکارہ
بھارت کی معروف اور بے باک لباس کی وجہ سے پہچان رکھنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے لباس سے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل عرفی جاوید، جو اکثر اپنے لباس کی وجہ سے آن لائن ٹرول کی جاتی ہیں، نے اب اپنے ظاہری لباس سے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اب سے مجھے بدلے ہوئے دیکھیں گے۔
ان کے اس ٹویٹ کو کچھ مداحوں کی جانب سے اپریل فول کے ایک دن پہلے ٹویٹ کو محض ’سٹنٹ‘ کہا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں جو پہنتی ہوں اسے پہن کر سب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ اب سے آپ لوگ بدلی ہوئی عرفی دیکھیں گے۔
ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے معافی کا لفظ بھی لکھا۔
تبولا
Tabool ads will show in this div