منیجر قومی ٹیم منصور رانا نے شاہینز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی

پی سی بی قومی ٹیم کے مینجر کے لیے ریحان الحق کی خدمات حاصل کر رہا ہے، ذرائع
<p>File photo</p>

File photo

قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق منصور رانا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہینز کے ساتھ زمبابوے جانے کی پیشکش تھی، شاہینز کی مینجمنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، منصور رانا لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق منصور رانا کو افغانستان سیریز کے لیے بھی مینجر برقرار رکھا گیا تھا، پی سی بی نے منیجر کے عہدے کے لیے اشتہار دے رکھا ہے، منصور رانا کو پی سی بی پاکستان شاہینز کا منیجر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی سی بی قومی ٹیم کے مینجر کے لیے ریحان الحق کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div