ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ایک ماہ کا کنٹریکٹ مل گیا

ذاکر خان کی مدت ملازمت 3 اپریل کو ختم ہو رہی ہے، مزید ایک ماہ کے معاہدے پر کام کریں گے
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ایک ماہ کا کنٹریکٹ دے دیا۔

ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان کی مدت ملازمت تین اپریل کو ختم ہو رہی ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد زاکر خان ایک ماہ کے معاہدے پر کام کریں گے۔

ذاکر خان دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پی سی بی میں خدمات انجام دے رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر دور میں انہوں نے بھرپور کام کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو مزید ایک ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div