پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا

اسد عمر ، سینیٹر اعجاز چودھری سراج الحق سے ملنے پہنچ گئے، شاہ محمود کی مجلس وحدت السلمین وفد سے ملاقات
<p>Photo Grab</p>

Photo Grab

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے جماعت اسلامی، مجلس وحدت السلمین کے حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا۔

منصورہ کے دورے کے دوران وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا۔

دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کا متفقہ آئین اور جمہوری نظام ہے۔

دوسری طرف وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ صدر پاکستان تحریک انصاف پرویز الٰہی نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جبکہ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے اور خرم نواز گنڈا پور سے بھی بات چیت کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div