برطانیہ میں مسلح افراد کا چاقو سے حملہ، نوجوان ہلاک

کار سوار تین مشتبہ افراد نے حملہ کیا، پولیس

برطانیہ کے علاقے لیڈز میں مسلح افراد نے دو نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کردیا، واقعے میں ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق لیڈز میں 3 مشتبہ افراد نے نوجوانوں پر حملہ کیا، جس میں 18 سالہ ایک نوجوان ہلاک اور اس کا 16 سالہ دوست زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوان ٹیکسی میں سفر کررہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

britain

UK KNIFE ATTACK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div