اے ایف سی ویمنز اولمپک کوالیفائرز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

اے ایف سی کے ویمنز اولمپک کوالیفائرز کیلئے ماریہ خان کپتان، ملیکہ نور نائب ہوں گی
<p>File photo</p>

File photo

اے ایف سی کے ویمنز اولمپک کوالیفائرز کیلئے پی ایف ایف نے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ماریہ خان کپتان، ملیکہ نور ان کی نائب ہوں گی۔

منتخب پلیئرز میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار اور زہمینہ ملک، مڈ فیلڈرز ماریہ خان، علیزہ صابر، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید اور سوہا ہیرانی، ڈیفینڈرز ملیکہ نور، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی، گول کیپرز فاطمہ ناز، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔

کوالیفائر میچز 5 اپریل سے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم، تاجکستان میں شروع ہوں گے، پاکستان کا 22رکنی سکواڈ 2اپریل کو دبئی سے اڑان بھرے گا، پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 5 اپریل کو فلپائن کے خلاف میچ سے کرے گی۔

دوسرا مقابلہ ہانگ کانگ اور تیسرا تاجکستان سے بالترتیب 8 اور 11 اپریل کو ہوگا، تمام میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div