بھارت کی آبی دہشت گردی کا نیا خوفناک منصوبہ بے نقاب
سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کی آڑمیں بھارت کی آبی دہشت گردی کا نیا خوفناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
بھارت پاکستان کاپانی بند کرنے کی سازشوں سے بازنہ آیا۔ پاکستان کی ملکیت چناب کے دوبڑے معاون دریاؤں چندرا اور بھاگہ کا پانی روکنے کی سازش تیارکرلی گئی۔ بھاگہ کا پانی راوی میں منتقلی کیلئے کند باڑہ کے مقام پر مارہوآبی سرنگ کھودنے کی ممکنہ منصوبہ بندی کرلی گئی۔
سابق سندھ طاس کمشنر جماعت علی شاہ کے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے نام خط نے بھارتی آبی دہشت گردی بے نقاب کردی۔
نوجوت سنگھ سدھو کو 10 ماہ بعد جیل سے رہائی مل گئی
سما کوموصول دستاویزات کے مطابق مارہوسرنگ کا پانی4937 مربع میل علاقے پرپھیلے اس کے طاس کو سیراب کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
خط کے متن کے مطابق بھارت عالمی سطح پر پاکستانی دریاؤں کا سالانہ 28 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں ضائع ہونے کو جواز بنا سکتا۔ حکومت پاکستان کو فوری تمام مجوزہ ڈیموں کے لئے پانی وقف کرنے کا عملی فیصلہ کرنا چاہیے۔
جماعت علی شاہ نے کہا کہ معاہدہ سندھ طاس پر نظر ثانی کا بھارتی شوشہ بلاوجہ نہیں، پاکستان کا پانی چرانے کی سازش کا حصہ ہوسکتا ہے۔