نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

لاہور کے تین میچز کے ٹکٹوں کی فروخت اتوار سے شروع ہوگی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل (اتوار) سے شروع ہوگی۔

کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے 3 ٹی 20 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہوگی، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں 14، 15 اور 107 اپریل کو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید جانیے: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کا اعلان اپریل کے پہلے ہفتے متوقع

پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پہلے 3 میچز کیلئے ٹکٹ کل (اتوار کو) صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آخری دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ راولپنڈی میں 26 اپریل کو ہوگا جبکہ چار ایک روزہ میچز کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں 30 اپریل، 3، 5 اور 7 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ

pakistan cricket

T20i

New Zealand vs Pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div