100 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن، فرخ حبیب کے فرنٹ مین ریکارڈ سمیت طلب

محمد زبیر کو ریکارڈ سمیت 3 اپریل کو اینٹی کرپشن آفس پیش ہونے کا مراسلہ جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے 100 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں رہنما تحریک انصاف فرح حبیب کے فرنٹ مین چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

محمد زبیرکو ریکارڈ سمیت 3 اپریل کو اینٹی کرپشن آفس پیش ہونے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔ مراسلے کے مطابق چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن محمدزبیر نے فرخ حبیب کا فرنٹ مین بن کر کرپشن کی۔

حکام کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر نے ایم پی اے شکیل شاہد، لطیف نذراورمیاں وارث کی ایما پرلوٹ مارکی۔ محمد زبیرپر100کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

کارپوریشن فنڈز، صفائی مہم، وائٹ واش اور بازارلگوانے کی مد میں کرپشن ہوئی۔ مراسلے کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں متعلقہ حکام کو محمد زبیر کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ANTI CORRUPTION

Farrukh Habib

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div