ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں کا پاکستانی چوکی پر حملہ، 4 فوجی شہید

بلوچستان کے کیچ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں نے جلگئی کیچ سیکٹر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، واقعے میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطے کئے جارہے ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایران سے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔

دہشت گردی کا ناسور ختم کرکے دم لیں گے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ وطن کے بیٹے اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کر رہے ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے، انشاء اللہ اس ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

پاکستان

Iran

ISPR

terrorist attack

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div