قومی کھلاڑیوں نے ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی
مسجد نبوی کے احاطے میں لی گئی تصویر بابر اعظم نے ٹوئٹر پر شیئر کی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کرکٹر فہیم اشرف، حارث روف اور افتخار احمد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
بابر اعظم اور حارث رؤف نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، بابر اعظم نے مسجد نبویﷺ سے اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کیں۔
حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حارث بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کےلیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ حارث رؤف کے ساتھ بابراعظم ، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فخر زمان کو افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آرام دیا گیا تھا۔
pakistan cricket
umrah
Babar Azam
HARIS RAUF
تبولا
Tabool ads will show in this div