جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست دائر

کیوریٹیو ریویو ریفرنس کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر دائر کیا گیا تھا، حکومت کا مؤقف

حکومت نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے، حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی، انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں اور بدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں تھا، آئین اور قانون کی راہ پر چلنے والے ایک منصف مزاج جج کے خلاف ایک منتقم مزاج شخص عمران خان کی انتقامی کارروائی تھی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر دائر کیا گیا تھا لہٰذا حکومت نے اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN

justice qazi faiz essa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div