آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس: اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کی ضمانت منظور

شہباز شریف کے شریک ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں اشتہاری قرار دیئے گئے دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان ندیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ کیس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان کو اس سے قبل اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

pm shehbaz sharif

ASHIANA IQBAL HOUSING SOCIETY CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div