بھارتی بزنس ٹائیکون کی تقریب اور بالی وڈ کے ستاروں کی سَج دَھج

ممبئی میں مکیش امبانی کی اہلیہ کے نام سے تعمیر کیے گئے کلچرل سنٹر کا افتتاح

مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا مکیش نے بھارت میں پہلے کلچرل سنٹر کو متعارف کرایا۔ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر ممبئی کے پوش ترین علاقے بندرا کورلا کمپلکس میں واقع ہے۔

ممبئی میں ہوئی بھارتی بزنس ٹائیکون کی اہلیہ کی جانب سے بنائے گئے کلچرل سنٹر کا افتتاح کیا ہوا ۔

تقریب میں بالی وڈ اسٹارز نے اس تقریب میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس گرینڈ اوپنگ ایونٹ میں شرکت کے لئے بالی وڈ اسٹار اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے امریکہ سے بھارت کے لی اڑان بھری۔ پریانکا اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی مالٹی کے ہمراہ آئیں ۔

اس تقریب میں نوبیہتا بالی وڈ جوڑا سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی بھی ساتھ ساتھ دیکھائی دیئے ۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ، ان کے بچوں سوہانہ اور آریان خان نے سلمان خان کے ساتھ انٹری دی ۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فیملی کے ایک ساتھ فوٹو شوٹ کا خوب چرچا بھی ہوا۔

تقریب میں بالی وڈ کے دیپ ویر یعنی دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ بھی ایک ساتھ دیکھائی دیئے ۔ دونوں نے ایک ہی جیسے رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

بالی وڈ کی بیبو نے اپنے شوہر چھوٹے نواب کے ساتھ انٹری دی ۔ جبکہ ان دونوں کے ساتھ کرشمہ کپور بھی موجود تھیں۔ کرینہ نے سرخ کامدار لہنگا زیب تن کیا ۔

بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے بھی اپنے والد مہیش بھٹ ، والدہ اور بہن کے ہمراہ فوٹ شوٹ کرتیں دیکھائی دیں۔ عالیہ نے سلور ساڑھی زیب تن کی ۔

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے عامر خان سبز کرتا زیب تن کیے اس ایونٹ میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر عامر خان ان کی اہلیہ، بیٹے ، بیٹی اور بیٹی کے منگیتر نے بھی شرکت کی۔

بالی وڈ بیوٹی ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ انٹری دی ۔

بالی وڈ شخصیات سمیت امریکی ماڈل گی گی حدحد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ویمپائیر ڈائیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہالی وڈ ایکٹر بونی بینٹ نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ایونٹ میں مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا مکیش امبانی نے بھارت کے مخصوص انداز کے بھارتی کلاسیکی رقص کو پیش کیا۔ بھارتی کلاسیکی رقص کو بھرت ناٹیم کہا جاتا ہے، اس رقص کا آغاز تامل ناڈو سے ہوا۔

نیتا مکیش امبانی کلچرل سنٹر کی بانی نیتا مکیش امبانی کا کہنا تھا کہ کلچرل سنٹر بھارتی ثقافت ،روایات اور یہاں کے ورثے کو دنیا بھر میں اجاگر کرئے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div