اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بیرون ملک سے حج درخواستیں جمع کرانے میں تیزی آگئی، حکومت کو ایک ہی روز میں 787 درخواستیں اور 34 لاکھ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوگئی۔
وزارت مذہبی امور نے حج کیلئے اسپانسر شپ اسکیم کی تشہیر کیلئے وزارت خارجہ سے مدد طلب کی تھی، جس کے بعد بیرون ملک سے حج درخواستیں جمع کرانے میں تیزی آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اور حج کب ہوگا؟
رپورٹ کے مطابق حکومت کو بیرون ملک سے ایک ہی روز میں 787 درخواستیں اور 34 لاکھ، 3 ہزار 775 ڈالرز موصول ہوگئے۔
مزید جانیے: سرکاری حج اسکیم کے تحت بیالیس ہزار تین سو انتالیس درخواستیں موصول
حکومت نے اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی مدت بھی 7 اپریل تک بڑھا دی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھیجنے میں درپیش مسائل کے باعث کیا گیا ہے۔
اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت بھیجی جانیوالی درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔
پاکستان بھر میں حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے تمام نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔