راولپنڈی: مغوی لڑکا قتل، پولیس مقابلے میں مرکزی ملزم مارا گیا
پولیس نے رات گئے آپریشن کیا، ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے
راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے تاوان کیلئے اغواء کئے گئے لڑکے کو قتل کردیا گیا، پولیس مقابلے میں مرکزی ملزم مارا گیا۔
راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد پولیس نے رات گئے مغوی لڑکے کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا، پولیس کی ٹیم پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں مرکزی ملزم عمر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کے ٹھکانے کی تلاشی لی تو وہاں سے 13 سالہ مجبتیٰ کی لاش ملی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مغوی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا، ملزمان نے تاوان کے طور پر 10 لاکھ روپے مانگے تھے۔
Rawalpindi
CHILD KIDNAPPED AND MURDER
تبولا
Tabool ads will show in this div