سوات میں جعلی عامل نے مبینہ طور پر دوست کی جان لے لی

جعلی عامل کیخلاف اسکول پرنسپل کے قتل کا مقدمہ درج

سوات میں عامل بن کرلوگوں سے رقم اور سونا بٹورنے والے شخص نے اپنے ہی دوست کی جان لے لی۔

مینگورہ میں جعلی عامل عباس علی نے 8 مارچ کو اسکول کے پرنسپل کوبلایا، عملیات کے بہانے کمرے میں بند کیا اور اہلخانہ کے اندرجانے پرپابندی لگادی۔

کچھ ہی دیرمیں جواں سال حاجی نواب کی حالت بگڑ گئی اور دیکھتے ہی ددیکھتے حاجی نواب دنیا سے رخصت ہوگیا۔

مقتول کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ملزم نے دروازہ بندکردیا اور کافی دیرتک اس کے ساتھ رہا۔ ہمیں کہا گیا کہ 30 منٹ تک کوئی اندر نہیں جائے گا۔ 4 بجے تک وہ ٹھیک ہوجائے گا۔ پھر وہ چلا گیا اورکہا اگر اس کو الٹیاں آئیں تویہ خطرے کی بات نہیں ہوگی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ

پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں ملزم عباس کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔ قبرکشائی کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی سیدوشریف عطاء اللہ کا کہنا ہے کہ عدالت سے استدعاکی گئی ہے اور قبرکشائی کے لئے آئندہ منگل کی تاریخ مقررکی گئی ہے ،جج صاحبان اورپولیس حکام کے سامنے ڈاکٹرز قبرکشائی کرکے متوفی کا پوسٹ مارٹم کریں گے اور وجہ موت معلوم کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے جادو ٹونا کے بہانے صرف حاجی نواب سے ہی نہیں بلکہ دیگر افراد سے بھی لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔

kpk police

murder case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div