آٹے کی تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعوی مضحکہ خیر قرار

نگران وزیراطلاعات عامر میر نے فواد چوہدری کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

پنجاب کےنگران وزیراطلاعات عامرمیرنےفوادچوہدری کے الزامات کوجھوٹ کاپلندہ قراردیدیا۔

نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران20افرادکی ہلاکت کے دعوے کو مضحکہ خیز قراردیدیا۔

پنجاب میں آج مفت آٹے کی تقسیم کے اعدادوشمارجاری

نگران وزیراطلاعات عامرمیرنے کہاپنجاب میں آٹےکی تقسیم کےدوران صرف 3لوگ بھگدڑمچنے سےجاں بحق ہوئے۔باقی چارلوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سےجان کی بازی ہارے،ان میں سے2کاانتقال اسپتال میں اور2کاگھرمیں ہوا۔

عامرمیر نے کہا کہ فوادچوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائےگی،کم ازکم رمضان میں ہی جھوٹ بولنےسےپرہیزکرلیں،خان صاحب اوران کےساتھیوں میں بڑھ چڑھ کرجھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔

رمضان المبارک میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے ایپلی کیشن تیار

صوبائی وزیر نے مزید کہاپاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں،اب فواد جیسوں کے لیےعوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

Flour price

Caretaker CM Punjab

FLOUR CRISIS

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

punjab flour

Free flour scheme

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div