ماہ مقدس کے دوران لاہور میں اسٹریٹ کریمنلز اور منظم ڈکیت گروہ متحرک
ماہ مقدس کے دوران لاہور میں اسٹریٹ کریمنلز اور منظم ڈکیت گروہ متحرک ہو گئے ۔
رواں سال کے ڈھائی ماہ میں 10 ہزار سے زائد وارداتوں میں کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگز اب رمضان المبارک میں بھي ادھم مچانے لگے۔
پہلےعشرے کے دوران چھ سو سے زائد وارداتوں میں دکانیں چھوڑیں نہ گودام کوبخشا۔راہ گیر بھی سرعام لٹتے رہے۔پولیس نے گزشتہ دس روز میں سترہ وار داتیں کرنے والے گینگ کو پکڑنے کا دعویٰ کردیا۔
بورے والا : دوران ڈکیتی 6 افراد کی 2 خواتین سے زیادتی
شاہدرہ میں پلاسٹک کا گودام لٹا تو شادباغ میں موبائل فون شاپ پر ڈاکيتی کي وردات کی ۔ماڈل ٹاؤن میں گھر کی دہلیز پر ڈاکٹر کو لوٹا ۔راہ گیروں سے ڈکیتی اور راہزنی کی چھ سو سے زائد وارداتیں گزشتہ دس دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔
سٹی اور صدر ڈویژن جرائم پیشہ گینگز کا آسان ٹارگٹ رہے۔ڈھائی ماہ کے دوران ڈکیتی ۔راہ زنی اور چوری کی تقریبا 6 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔