کیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے ہولناک نتائج سامنا ہے؟
بھاری بارشیں،گرم ترین علاقوں میں غیرمتوقع ژالہ باری،کراچی میں بھی اولے پڑگئے۔زلزلے بھی بار بار آنے لگے۔کیا یہ سب بڑی قدرتی آفات کا پیش خیمہ تو نہیں ؟ماہرین نے اہم پیشگوئی کردی۔
ماہرین کا کہنا ہے موسموں میں غیر معمولی تبدیلیاں تشویشناک تو ہیں لیکن انہیں بنیاد بنا کر مستقبل میں کسی بھی بڑی قدرتی آفت کی پیشگوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔
موسمیاتی تبدیلیاں؛ 20 برسوں میں دنیا کو 16000 ارب ڈالر کا نقصان
چیف میٹرولوجسٹ اجمل شاد کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج کا زلزلے یا سونامی سے کوئی خاص لنک نہیں بنتا کیونکہ کلائمیٹ چینج ہے وہ آن ارتھ ہے اور جو انڈرگراونڈ موومنٹس ہیں وہ ہماری جولٹ میگنیٹک لائنز کے ساتھ ضرور لنک بنتا ہے جو زمین کے اندر پلیٹس کی موومنٹس ہیں اس سے لنک ہے جس کی وجہ سے زلزلہ آتا ہے۔
زلزلہ کیا ہے؟کب آتا ہے؟ریکٹرسکیل پرکس شدت کازلزلہ تباہی کا باعث؟
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہونے کے باعث پاکستان میں موسموں کے غیر معمولی تیور بھی اب معمول بن چلے ہیں۔