آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی گئی
وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 5 روپے لٹر اضافہ کردیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی 45 روپے سے بڑھاکر50 روپےفی لٹرکردی گئی جبکہ پٹرول پرپٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح پہلے ہی 50روپے فی لٹر ہے۔
مٹی کے تیل پربھی 2 روپے 83 پیسےفی لٹر پٹرولیم لیوی عائدکردی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل پر لیوی 14.58 روپےسےکم کرکے 13.78 روپے کردی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی کی صفر شرح برقراررکھی گئی۔
حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرارر کھنے کا فیصلہ
حکومت نے لیوی میں اضافہ کرکے ڈیزل کی قیمت برقراررکھی ہے جبکہ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لٹرسستا کرنے کی تجویزدی تھی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قمیتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔