امریکی اداکار بریڈ پٹ نے اپنا گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا

بریڈ پٹ نے 1.9 ایکڑ پر مشتمل 40 ملین ڈالر کی یہ جائیداد لاس ایجلس میں واقع ہے

معروف امریکی اداکارہ بریڈ پٹ نے اپنا ریاست لاس اینجلس میں واقع گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار بریڈ پٹ اپنے اس وسیع و عریض گھر کو 40 ملین امریکی ڈالرز میں فروخت کر رہے ہیں جس کیلئے انہیں خریدار بھی مل چکا ہے۔

خیال رہے کہ یہ وہ گھر ہے جہاں بریڈ پٹ اور ان کی سابقہ اہلیہ انجیلینا جولی نے اپنے چھ بچوں کی پرورش کی۔

معروف اداکار بریڈ پٹ نے 1.9 ایکڑ پر مشتمل اپنی اس جائیداد کو بیچنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ وہ سابقہ اہلیہ انجیلینا جولی سے طلاق کے بعد لاس اینجلس میں چھوٹا گھر تلاش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سپر اسٹار انجیلینا جولی کی جانب سےشوہر بریڈ پٹ پربچوں اور ان پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد 2019 میں اس جوڑے نے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

angelina jolie

actor brad pitt

Home sale

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div