کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
ماہ صیام کے بعد سابق اوقات کار کے مطابق پابندیاں برقرار رہیں گی، حکام
ضلعی انتظامیہ لاہور نے رمضان المبارک میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریسٹورنٹس اورفوڈ پوائنٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق تمام بیکریاں رمضان میں رات ایک بجے تک کھولی جا سکتی ہیں۔عید کے تین روز بھی بیکریوں کو رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی
حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز،ملک شاپس اور تندور،پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور پنکچر شاپس کو بھی استشنی حاصل ہوگا۔
ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ صیام کے بعد سابق اوقات کار کے مطابق پابندیاں برقرار رہیں گی۔
RAMZAN UL MUBARAK
Business hours
تبولا
Tabool ads will show in this div