ترجمان سپریم کورٹ کی چیف جسٹس سے منسوب ریمارکس پر وضاحت
ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال سے منسوب ریمارکس پر وضاحت جاری کردی۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ آئین ہمارے لیے، اس قوم کےلیے اور معاشرے کیلئے انتہائی اہم ہے، آئین وفاق پاکستان کو متحد رکھتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وہ لوگ تقریرکرتے ملتے ہیں جنہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹیں، جنہیں غدارظاہر کیا گیا وہ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے پائے جاتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوگ قابلِ احترام ہیں کیوں کہ وہ عوامی نمائندے ہیں۔ رپورٹنگ کرتے ہوئے ان ریمارکس کوان کی روح کے مطابق رپورٹ کیا جائے۔
انتحابات میں تاخیر کا کیس: فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد
یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔