حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنےکافیصلہ
لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتو ں میں 10 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، وزیر خزانہ
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قمیتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی10روپے کی کمی کی گئی، اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10روپے کی کمی کی گئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 68 پیسےفی لیٹر ،مٹی کےتیل کی نئی قیمت 180 روپے 29 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 272 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت 293 روپے پر قرار رہے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
Ishaq Dar
federal government
Petroleum Price
تبولا
Tabool ads will show in this div