جو بینچ قبول نہیں اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا ؟ نوازشریف

جنرل باجوہ جو باتیں کررہےہیں اس پرسوموٹونہیں بنتا؟ لندن میں پریس کانفرنس
<p>نوازشریف لندن میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔</p>

نوازشریف لندن میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو بینچ قبول نہیں اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، سب متفق ہیں کہ انتخابات سےمتعلق کیس پرفل کورٹ بنایاجائے،یہ قومی معاملےہےکسی ٹرک یاریڑھی والےکانہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا پارلیمنٹ نے اپنی رائے کااظہارکردیا،بل بھی پاس کردیا،یہ بل صدرمملکت کےپاس دستخط کیلئےچلاگیا ہے۔

انہوں نے کہا ملک اس وقت تاریخ کےنازک موڑسےگزررہاہے،2018 میں پھلتےپھولتےپاکستان کےساتھ گھناؤنامذاق کیاگیا۔

نواز شریف نے کہا 2017 میں بھی ایسابینچ بناتھاجہاں پاکستان کامستقبل تاریک نظرآتاہے،یہ قومی معاملہ ہےکسی ٹرک یاریڑھی والےکانہیں،پاکستان کوتباہی سےدوچارنہیں ہونےدیں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا قوم جواب لےکہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاگیا؟ ملک کےساتھ گھناؤنامذاق ہورہاہے،جنرل باجوہ جو باتیں کررہےہیں اس پرسوموٹونہیں بنتا؟ایک بندےکیلئےفیصلےسُنائےجاتےہیں ،ایک بندےکی خاطرسیاست ہورہی ہے۔

نواز شریف نے کہایہ قومی مسئلہ ہے،کوئی ریڑھی والےکامعاملہ نہیں،سب متفق ہیں کہ الیکشن کیس پرفُل کورٹ بنایا جائے۔

Nawaz Sharif

SUPREME COURT OF PAKISTAN

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div