مریم نواز ، رانا ثنا کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا معاملہ، درخواستگزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت

متعلقہ فورم پر کاروائی نہ ہونے پر درخواست گزار عدالت سے رجوع کرسکتا ہے،ایڈیشنل سیشن جج لاہور
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

لاہورکی سیشن کورٹ نے زمان پارک پولیس آپریشن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کے معاملے پر مریم نواز ،رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا تے ہو ئے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سےرجوع کرنے کی ہدایت کردی

تفصلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حسنین رضا نے اویس خان نیازی کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرغیر قانونی آپریشن کیا اورکارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے مریم نواز،رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کی ایما پرآپریشن کیا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پولیس کو دی مگر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت مریم نوا ،رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے فیصلے میں قراردیا کہ درخواست گزار نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست فرنٹ ڈیسک میں جمع نہیں کرائی متعلقہ فورم پر کاروائی نہ ہونے پر درخواست گزار عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

RANA SANA ULLAH

MARYAM NAWAZ SHARIF

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

ZAMAN PARK OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div