کراچی: راشن تقسیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

گورنرسندھ نےکمشنرکراچی سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی کےعلاقے سائٹ ایریانورس چورنگی میں راشن کی تقسیم کےدوران بھگڈرمچ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 8لاشیں عباسی شہیداسپتال،2لاشیں سول اسپتال لائی گئیں، جن میں 6 خواتین اور 2 بچے بچے شامل ہیں جبکہ 6 زخمیوں کو بھی ہسپتال لایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کپڑارنگنےوالی فیکٹری میں راشن کی تقسیم جاری تھی کہ فیکٹری کےباہرنالےکی چھت بیٹھ گئی جس میں گرنےسے اموات ہوئیں۔

پولیس کے مطابق واقعےمیں جس کی غفلت شامل ہوگی کارروائی کریں گے،راشن کی تقسیم کیلئےنہ نفری مانگی گئی،نہ ہی رضا کار،راشن کی تقسیم کےحوالےسےتھانےکونہیں بتایاگیا تھا۔

ریسکیور ٹیم کی جانب سے بھی بھگڈرمچنےسے بچوں سمیت 10 افراد کے جاں بحق اورکئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڑکےواقعےمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنرکراچی سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

کامران ٹیسوری نے زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ادھرچیف سیکریٹری سندھ نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دے دیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نےکمشنرکراچی اورسیکریٹری انڈسٹریزسے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے کہاذمہ داروں کاتعین کرکےایکشن لیا جائے گا۔

stampede

11 Dead

Karachi rashan distribution

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div