آٹھ دن لاپتہ رہنے کے بعد عمران کے فوکل پرسن اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے

الحمدللہ میں بخیروعافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں،ٹویٹر پیغام
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

آٹھ دن لاپتہ رہنے والےعمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی اچانک گھر واپس پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی آٹھ دن لاپتہ رہنے کے بعد اچانک گھر واپس پہنچ گئے۔

اظہر مشوانی نے گھر واپس پہنچنے کی اطلاع اپنے ٹوئیٹرپیغام میں دیتے ہوئے کہا الحمدللہ میں بخیروعافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں۔ان آٹھ دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اورسپورٹ نے تاعمرہمیں مقروض کر دیا ہے -

اظہر مشوانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا دعا ہے ہمارے دیگراسیرکارکن بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔

یاد رہے کہ گز شتہ روز ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں اپنی عوام سے کہتا ہوں باہر نکلیں اور پر امن احتجاج کریں۔ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے اور سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کیخلاف ہونے والی اس فسطائیت کی لہر کے پیچھے کون ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اس فسطائیت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے، آخری گیند تک لڑیں گے اور ملک پر مسلط کیے گئے چوروں کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔

گزشتہ دنوں لاہور مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہمارے کارکنوں کو غیرقانونی طور پرحراست میں لیاجارہا ہے

حماد اظہر نے کہا تحا آج بھی ہمارا کارکن اظہر مشوانی لاپتہ ہے، آپ ہمارے 15 ہزار کارکن بھی گرفتارکرکے دیکھ لیں، کل ایک نئی تاریخ رقم کی جائیگی یہ پاکستان کےمستقل کا سوال ہے۔

ImranKhan

azhar mashwani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div