پی سی بی نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ 2023 سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کردی

بھارت کے انکار پرہائبرڈ ماڈل کی تجویز اے سی سی کے سامنے رکھی ہے،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ 2023 سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کردی۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ سے متعلق اے سی سی کو بھارت کےمیچز نیوٹرل وینیو پرکرانے کی تجویز دی ہے بھارت کےپاکستان میں کھیلنے سے انکار پرہائبرڈ ماڈل کی تجویز اے سی سی کے سامنے رکھی ہےجو اے سی سی میں زیر غور ہے۔

بھارت پاکستان نہیں آئیگا تو شائد حکومت بھی جانے کی اجازت نہ دے، نجم سیٹھی

پی سی بی نےکہاکہ جمعرات کو اسلام آباد میں ہونیوالی گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہیں بھی آئی سی سی ورلڈ کپ بارے گفتگو نہیں کی،آئی سی سی فورم پرکہیں بھی ہائی برڈ ماڈل پربات نہیں ہوئی۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ صحیح وقت پر آئی سی سی کے مناسب فورم پرہائبرڈ ماڈل کی وکالت نہیں کی جائیگی۔

افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں کوئی دلچسپی نہیں، نجم سیٹھی

asia cup

PAKVSINDIA

WORLD CUP 2023

PAKISTAN AND INDIA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div