عمران خان کی دو کیسز میں جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور
نا اہلی فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے مقررکرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی دو کیسز میں جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں گئیں۔
توشہ خانہ کیس میں نا اہلی فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے مقررکرنے کی ہدایت کردی گئی۔
خاتون جج دھمکی کیس؛عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عمران خان کی وڈیولنک کے ذریعےعدالتوں میں پیشی کاکیس اپریل کے دوسرے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نا اہل کرکے ڈی سیٹ کردیا تھا۔ہائیکورٹ نے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کو میانوالی کی نشست پر ضمنی انتخاب سے روک دیا تھا۔
توشہ خانہ کیس؛عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
یاد رہے کہ عمران خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی۔
IMRAN KHAN
Islamabad High Court (IHC)
TOSHA KHANA CASE
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
تبولا
Tabool ads will show in this div