سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

مین ہیٹن کی گرینڈ جیوری نے الزامات پرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ووٹنگ کرالی
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اداکارہ کو معاملات چھپانے کےلیے رقوم کی ادائیگی سے متعلق تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ۔

گرفتاری کا خدشہ،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کی کال دیدی

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مین ہیٹن کی گرینڈ جیوری نے الزامات پرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ووٹنگ کرالی ، جس کے بعد جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپا

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیوری کا کہنا ہے کہ سابق صدرکیخلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں یہ پہلی بارہوگا کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجزکا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Donald Trump

AMERICA

Manhattan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div