پاکستان اوربھارت سےتعلقات ميں کوئی صفرجمع کی تجويزنہيں، امریکہ
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت سے امریکی تعلقات ميں صفرجمع کی کوئی تجويزنہيں ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان اوربھارت سےتعلقات اپني اپني جگہ پرقائم ہيں،پاکستان کے ساتھ سکيورٹی معاملات پربھی اہم شراکت داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سےجمہوريت،انساني حقوق،مذہبی آزادی پررابطےجاری رہيں گے، پاکستان اورامريکانےشمارمعاملات پررابطہ کاری کرتے ہيں۔
نائب ترجمان نے جمہوريت سربراہی کانفرنس ميں پاکستان کي عدم شرکت کے سوال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خودمختارملک ہے اوراپنے فيصلےخود کرسکتاہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا مذکورہ کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت کا فيصلہ امريکاکی تعلقات جاری رکھنےکی خواہشات متاثرنہيں کرےگا۔